یوٹیوب سے غیر اخلاقی اور نفرت انگیزمواد ختم کرنے کا مطالبہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب فحش اور نفرت انگیز تقاریر پر مبنی مواد فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی اے   کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سے پاکستانی ویورز کیلئے  غیر اخلاقی ، فحش  ، بے حیائی اور نفرت انگیز مواد فوری ہٹانے کا کہا ہے۔

https://lahoretoday.pk/9-aur-10-muhram-ko-mobile-services-cut/

 ذرائع کے مطابق  پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ یوٹیوب  یقینی بنائے کہ قابل اعتراض مواد فوری بلاک کیا جائےگااور یہ ویب سایٹ اسطرح کا مواد پھیلانے کے حوالے سے نہیں استعمال ہوگی۔پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیوب کو حکم دیا گیا ہے کہ موثر مواد کی نگرانی کے ذریعے غیر قانونی مواد کا پتہ چلا یا جائے تاکہ پاکستان میں اس کی رسائی  بھی روکی جا سکے۔

https://lahoretoday.pk/crime-scene-lahore/

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کے چیئرمین نے سینیٹ کو بتایا تھا کہ 830000 ویب سائٹس کو پورنوگرافیک مواد کی وجہ سے بلاک کیا جا چکا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ انٹرپول کی جانب سے معلومات شئیر کرنے کی بنا پر 2364 ویب سائٹس  چائلڈ پورنوگرافیک مواد کی وجہ سے بلاک کی گئیں ۔

Read Previous

دکاندار نے لین دین کے تنازع پر 2 افراد کا قتل

Read Next

ٹک ٹاک سے فحش، غیر اخلاقی و نامناسب مواد سے ہٹانے کا مطالبہ

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے