پنجاب حکومت کا خواتین کیلئے اعلیٰ اقدام

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خواتین کے تحفظ کیلئے بنائی ویمن سیفٹی ایپلیکیشن کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس انوسٹی گیشن کمپیلکس سنٹرل ہیڈ کوارٹر کی نئی عمارت اور خواتین کے تحفظ کیلئے بنائی ویمن سیفٹی ایپلیکیشن کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلی نےڈی ایچ اے میں ڈرائیونگ لائسنس سینٹر اور گلشن راوی پولیس سٹیشن کی نئی عمارت کا آن لائن افتتاح بھی کیا ۔ وزیراعلیٰ نے شجرکاری مہم کے تحت کمپلیکس کے لان میں پودا لگایا۔

یہ بھی  پڑھیں ۔ https://lahoretoday.pk/school-fake-news/

 نئے دفتر میں انویسٹی گیشن سے متعلقہ تمام وسائل،جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ضروریات کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

 انویسٹی گیشن کے معیار کواپ گریڈ کرکے پنجاب پولیس کی استعداد کار کو بڑھانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تھانہ کلچرکی تبدیلی اور عوامی سہولت کیلئے محکمہ پولیس کو جدید وسائل وسہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ویمن سیفٹی ایپ خواتین اور بچیوں کو جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔

Read Previous

سکول کو بند کرنے کی خبر بے بنیاد قرار

Read Next

کرونا کے مریضوں میں اضافہ

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے