شادی کیلئےلڑکیوں کی عمر 18 سال مقرر کی جائے۔ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

 

 

لڑکیوں کے لئے شادی کی عمر کم از کم 18 سال مقرر کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع  کرائی گئی،قرارداد سعدیہ سہیل ،سمیرا بخاری اور خدیجہ عمر نے مشترکہ جمع کرائی۔

تفصیلات کے مطابق لڑکیوں کےلیے شادی کی عمر کم ازکم 18سال مقرر کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی،

قرارداد پی ٹی آئی کی رکن سعدیہ سہیل،سمیرا بخاری اور خدیجہ عمر نے مشترکہ جمع کرائی،قرارداد کے متن میں بیان کیا گیا کہ کم عمری  کی شادیاں لڑکیوں کو بنیادی تعلیم سے محروم کردیتی ہیں، کم عمری کی شادیاں پڑھے لکھے،صحت مند اور خوشحال گھرانے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

 

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ قائداعظم بھی کم عمری کی شادی کو سماجی برائی قراردے چکے  ہیں،مشترکہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ لڑکیوں کی شادی کی عمر 16سال سے بڑھاکر 18سال کی جائے، کم عمری کی شادیوں کے حوالے سے قانون میں  بنیادی ترمیم کی جائے.

Read Previous

لاہوریے کرونا کو شکست دینے کے قریب

Read Next

عیدالاضحیٰ کے تینوں دن بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، حکومت کا اعلان

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے