ساٹھ سال سے زائد افراد کو کورونا سے بچاو کی ویکسین لگانے کا عمل جاری

ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ساٹھ سال سے زائد افراد کو کورونا سے بچاوکی ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ کل 8152 مرد و خواتین کو اورسات روز میں 29 ہزار 614 افراد کو کورونا سے بچاو  کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔ شہری کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے خاصے مطمئن ہیں اور انتظامات پر تسلی بخش اظہار کر رہے ہیں۔ تمام محکمے ایکسپو سنٹر میں ساٹھ سال سے زائد سینئر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ پارکنگ، پارکنگ سے فیلڈ ہسپتال تک لانے کے لیے الیکٹریکل وہیکل، وہیل چیئر، رجسٹریشن کے عمل تک کی بہترین سہولیات دی گئی ہیں۔

https://lahoretoday.pk/13-areas-sealed/  یہ بھی پرھیں

Read Previous

لاہور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں

Read Next

اوررنج لائن کے گرد منشیات فروش گرفتار

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے