کرونا کی تیسری لہر شدید

لاہور شہر میں کرونا کی تیسری لہر میں شدت آگئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں 1366 مریض اور 51 افراد ہلاک

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1،366مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔  حالیہ لہر میں 24 گھنٹوں میں یہ متاثر ہونے والے مریضوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ تعلیمی ادارے بھی 11 اپریل تک بند کردیے گئے ہیں۔

https://lahoretoday.pk/13-areas-sealed/  یہ بھی پڑھیں۔

پنجاب بھر میں کل ہلاکتوں کی تعداد 6،097ہوگئی ہے۔  تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد2،471ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس نے 51افراد کی زندگی کا شکار کر لیا ہے۔شہر میں کل مریضوں کی تعداد 1،06،489ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کرونا سے بچنے کے لیے تمام تر تقریبات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ مارکیٹوں شام 8 بجے بند کی جارہی ہیں، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔  تعلیمی اداروں کو بھی 11 اپریل تک بند کردیا گیا ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ گھروں میں رہیں اور کرونا حفاظتی اقدامات کا خیال رکھیں۔

Read Previous

لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس کے مرکزی ملزمان کو سزائے موت

Read Next

برکت مارکیٹ انڈر پاس اور فلائی اوور بنانے کا فیصلہ

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے