عدالت میں دہشت گردوں کے خلاف بڑافیصلہ

شاہدرہ سے گرفتار دہشت گردوں کو خصوصی عدالت پیش کیا گیا ہے،ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے عدالت  نے سی ٹی ڈی  کی حراست میں پانچ ملزمان کا چودہ دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ سے گرفتار دہشت گردوں کا گروہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت پیش کر دیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پانچ ملزمان کا چودہ دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ عدالت نے ملزمان سمر قند , عبدالرحمن , عمران ,وزیر گل اور عصمت اللہ کا جسمانی ریمانڈ منظور کیاہے۔ ذرائع کا مزید کہناہے کہ  سی ٹی ڈی کے تفتیشی افسر نے گرفتار ملزمان کو خصوصی عدالت پیش کیا ہے۔ ملزمان کو گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا ۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ ملزمان سے بارودی مواد , اسلحہ اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔ https://lahoretoday.pk/5-terrorist-arrested-in-lahore/

تفتیشی افسر کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان سول سیکریٹریٹ سمیت دیگر اہم عمارتوں کو نشانہ بنانہ چاہتے تھے ۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی ہےکہ ملزمان سے تفتیش اور مزید برآمدگی کے لیے تیس دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ واضح رہے کہ تمام ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے،ملزمان کے موبائل فونزسے حساس عمارتوں کی تصاویربرآمد کی گئی ہیں، ملزمان نے سول سیکریٹریٹ اوردیگرحساس مقامات کونشانہ بنانا تھا،دہشت گردوں کی شناخت ثمرقند،عبدالرحمان ،وزیرگل،عصمت اللہ،عمران کے نام سے ہوئی ہے

Read Previous

کرونا وائرس ایک دھوکہ ہے ، شہری کی عدالت میں درخواست دار

Read Next

لاہور کی خوبصورتی دکھانے کے لیے لبرٹی مارکیٹ میں لگایا جانے والا کیمپ اور اس کی حالت

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے