تحریک لبیک کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سمری ارسال

کابینہ کی منظوری کے بعد کالعدم مذہبی جماعت کا کالعدم آج رات تک ختم کردیا جائے گا، سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو ارسال کردی گئی۔

 

لاہور (      )  حکومت اور کالعدم مذہبی جماعت کے مابین ہونے والے معاہدے میں تحریک لبیک کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کا معاہدہ کیا گیا تھا، اس معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب نے تحریک لبیک کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیج دی گئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد آج رات تک وزیراعلیٰ عثمان بزدار سمری پر دستخط کردیں گے، جس کے بعد تحریک لبیک پر سے کالعدم کا ٹیگ ختم ہوجائے گا، تحریک لبیک کے تاجروں کو کالعدم کی فہرست سے نکال دیا جائے گا۔

 

قبل ازیں حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے مابین معاہدے کے بعد  مفتی منیب الرحمان نے کہ تھا کہ تحریک لبیک کے ساتھ کالعدم کا لفظ ختم ہوجائے گا،کالعدم کا لفظ ہٹنے میں ایک ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے، ہم نے مراحل طے کر رکھے ہیں۔

 

 

Read Previous

لاہور کی بوڑھی اماں سڑک کنارے پھل بیچنے پر مجبور

Read Next

کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اھتمام پریس کلب لاہورمیںآل پارٹیز یوتھ کانفرنس

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے