صوبائی وزیر مراد راس کی پرائیویٹ سکول مالکان سےملاقات

        ملاقات سکول کھولنے کے حوالے ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کے حوالے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے لئے منعقد کی گئی

       پرائیویٹ سکول مالکان میں ایچیسن کالج، لاہور گرامر سکول، لکاس سکول، بیکن ہاوس سکول، لرننگ الائنس سکول، دی سٹی سکول، کانوینٹ سکول ، سیکرڈ ہارٹ سکول، بلومفیلڈ سکول و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں تمام سکول مالکان نے ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کے حوالے اپنی تجاویز پیش کیں

صوبائی وزیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمیں اپنے طلباء کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے سکول کھولنے پر کام کرنا ہے ۔ اساتذۂ کی ٹریننگ کے لئے سکولوں کو ہفتے میں 5 دن مخض اساتذۂ کے لئے کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔  سکولوں کو مختلف شفٹوں اور مختلف دنوں پر آپریشنل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے

یہ بھی پڑھیں https://lahoretoday.pk/school-open/

مراد راس نے مزید کہا کہ تمام نجی سکول مالکان سے ملاقات خوش آئند رہی۔ تمام نجی سکول مالکان نے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون اور حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

    ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہونے والی انٹر پرونشنل اجلاس میں سکول کھولنے کے حوالے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ کاویڈ 19 کے کی بدولت درپیش مشکل حالات میں نجی سکول مالکان کے تعاون کے لئے ان کے شکرگزار ہیں ۔  نجی سکول مالکان کو بھی اپنے اساتذۂ اور دیگر سٹاف کو کرونا سے بچاو کے حوالے بھرپور ٹریننگ دینا ہوگی۔   ہمیں طلباء کی خفاظت کے لئے ایسے جامع اقدامات کرنے ہیں کہ والدین اپنے بچوں کو مطمئن ہو کر سکول بھیج سکیں۔        موجودہ صورتحال غیر معمولی ہے، اس وباء سے نمٹنے کے لئے ہر سٹیک ہولڈر کو اپنا کردار مثبت انداز میں ادا کرنا ہو گا۔ تمام نجی و سرکاری سکولوں کی صفائی ستھرائی اور سینٹائیزیشن کا خصوصی خیال رکھنا لازم گا ۔  تمام نجی سکول مالکان سے درخواست ہے کہ ان مشکل حالات میں فیس میں بالکل بھی اضافہ نہ کیا جائے

Read Previous

پتنگ کی ڈور ایک اور جاں لے گئی

Read Next

سنیئے پاکستان کی کہانی شفیق جنجوعہ صاحب کی زبانی

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے