رکشہ کے سوا ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ بند

کرونا کی بڑھتی ہوئی لہر سے بچنے کے لیے شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کردیا گیا ہے۔  لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  اورنج ٹرین سپیڈو بس میٹرو بس کی بندش تک تمام پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔ البتہ رکشہ پر احتیاطی تدابیر کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

https://lahoretoday.pk/children-also-suffer-from-corona/  یہ بھی پڑھیں۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں کرونا کی تیسری لہر میں تیزی سے شدت آرہی ہے ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق آج سے شہر بھر میں ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کردیا گیا ہے۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائیوں کی ہدایات  بھی جاری کر دی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے اورنج ٹرین سپیڈو بس میٹرو بس کی بندش تک تمام پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔دوسری جانب کوروناکے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کے فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئےاورنج لائن ٹرین،میٹروبس،سپیڈوبس سروس کو بندکر دیا گیا، اورنج لائن ، میٹرو بس کے ٹریک کو بھی بند کر دیا گیا ، ماس ٹرانزٹ،سرکاری لوکل ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔حکومت پنجاب کے فیصلے کے مطابق لاہور شہر میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے اورنج لائن ٹرین ، میٹرو بس سروس اور سپیڈو بس سروس کو آج صبح سے ہی بند کردیا گیا تھا ۔ اورنج لائن کی ٹرینوں کو ڈپو میں کھڑا کردیا گیا تھا جبکہ میٹرو بسوں اور سپیڈو بسوں کو بھی پارک کردیا گیا تھا ۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے گزشتہ روز ماس ٹرانزٹ کی بندش کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر آج سے عملدرامد ہونا تھا ۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے اورنج لائن اور میٹرو بس کے اسٹیشنز کو بند کرکے سٹاف کو بھی کم کردیا گیا ہے۔

Read Previous

کرونا کی تیسری لہر مزید سنگین، بچے بھی متاثر

Read Next

پنجاب یونیورسٹی  نے کرونا ویکسین بنا لی

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے