پنجاب یونیورسٹی  نے کرونا ویکسین بنا لی

پنجاب یونیورسٹی نے کرونا کی ویکسین تیار کرلی۔ ویکسین کی تیاری میں ایک سال لگا۔ یونیورسٹی  جلد  ویکسین کے لیے پری کلینیکل ٹرائل کا آغاز کرے گی۔  پاکستان میں کرونا کی وبا کے بعد پہلی بار ویکسین کی پیوریفکیشن مکمل کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا  کی بڑھتی لہر میں ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کرونا کی ویکسین تیار کر لی ہے۔  پنجاب یونیورسٹی کے سکول آف بائیو لوجیکل سائنسز اور سکول آف بائیو کیمسٹری کے سائنسدانوں کی ٹیم  کی محنت رنگ لے آئی۔ کورونا ویکسین کی تیاری میں یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک سال تک مسلسل کام کیا اور ویکسین کی تیاری کیلئے یونیورسٹی نے جینز کے نمونے چین بھیجے،چین سے جینز کے نتائج واپس آنے میں پانچ مہینے لگے۔

https://lahoretoday.pk/public-transport-closed/یہ بھی پڑھیں:

پنجاب یونیورسٹی جلد  کورونا ویکسین کے نتائج کیلئے پری کلینیکل ٹرائل کرے گی ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں پہلی بار کورونا ویکسین کی پیوریفیکیشن مکمل کی گئی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ویکسین ٹرائل کیلئے ہماری سرپرستی کرے، ویکسین ٹرائل کیلئے پنجاب یونیورسٹی کو بڑے پیمانے پر فنڈز درکار ہیں۔

Read Previous

رکشہ کے سوا ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ بند

Read Next

کرونا ایک وبا ہے، احتیاط میں ہی شفا ہے،سلوگن تبدیل

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے