پرندوں کو قید کرنے والے کے خلاف کریک ڈاؤن

محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے صدقے کے نام پر پرندوں کو قید کرنے کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔

 

 

لاہور سمت پنجاب کے مختلف شہروں میں صدقے نام پر مختلف پرندوں کو قید کیا جاتا ہے، ان میں چڑیاں اور کبوتر وغیرہ کو پنجروں میں قید کرلیا جاتا ہے، دربار پر حاضری دینے والے زائرین صدقے کی نیت سے قید کیے گئے پرندوں کو خرید کر آزاد کرتے ہیں، قانونی طور پر پرندوں کو قید کرنا جرم ہے، محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں پرندوں کو قید کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

 

 

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ پرندوں کو اس طرح فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی، پرندوں کو بازیاب کروا کر آزاد کردیا جائے گا۔

 

Read Previous

موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، خاتون وکیل جاں بحق

Read Next

مرغی کا گوشت مزید 7 روپے مہنگا

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے