کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اھتمام پریس کلب لاہورمیںآل پارٹیز یوتھ کانفرنس

پریس کلب لاہور میں منعقدہ آل پارٹیز یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے بھانجے ڈاکٹر مجاہد گیلانی نے کہا کہ سید علی گیلانی کی لڑکپن سے لے کر آخری سانس تک گزری تمام زندگی جہد مسلسل سے تعبیر تھے وہ حریت کے سب سے بڑے رہنما تھے، جن کا مشن آزادی کشمیر کی صبح تک جاری رہے گا، حریت رہنما عبدالمتین شیخ نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب آزادی کشمیر کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، سید علی گیلانی کا مشن مسرت عالم بھٹ آگے لے کر چلیں گے، آل پارٹیز یوتھ کانفرنس کے تمام شرکاء نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سیالکوٹ ائیرپورٹ کو سید علی گیلانی سے منسوب کیا جائے، نوجوانوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آزادی کشمیر کیلئے فلک شگاف نعرے بھی بلند کیے جبکہ سید علی گیلانی کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی

Read Previous

تحریک لبیک کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سمری ارسال

Read Next

اڑھائی سوسال پرانہ میوزیم

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے