22 سالہ نوجوان کورٹ میرج کی بنا پر اغوا

لاہور:22 سالہ نوجوان نے  پھوپھو زاد بھائی کی بہن سے کورٹ میرج کی تھی، بھائیوں کو اس بات کا رنج تھا۔بھائیوں  نے رنج کی بنا پر نوجوان کو اغوا کرلیا۔پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کروالیا۔ ملزمان کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔ https://lahoretoday.pk/wife-involved-husband-murder/

تفصیلات کے مطابق 22 سالہ نوجوان بازیاب ملزم گرفتار۔ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ 22سال کے فیضان کو شیخوپورہ سے بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا- پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان افضال، عمران صابر، رضا حسین اور شاہد نے مغوی فیضان کو اغواء کیا تھا- مغوی فیضان کے پھوپھو زاد بھائی نے ملزمان کی بہن سے کورٹ میرج کی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا- پولیس ترجمان کا مزید کہناہے کہ گرفتار ملزم افضال کے دیگر ساتھی عبوری ضمانت پر ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا- انچارج انویسٹی گیشن گارڈن ٹاؤن عاطف ریاض نے ملزم کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن گارڈن ٹاؤن کا کہناہے کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورشارق جمال خان کی طرف سے مغوی کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی-

Read Previous

امام مسجد کے قتل میں بیوی ملوث

Read Next

بلدیاتی انتخابات 20 جون کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے