
لاہور: ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم سے اسلحہ برآمد کرکے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلحہ کی نمائش کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار۔ شالیمار پولیس نے ٹک ٹاکر حماد کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ https://lahoretoday.pk/wife-involved-husband-murder/
پولیس کے مطابق چند روز قبل ٹک ٹاکر حماد نے اسلحہ کی نمائش کی تھی،اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا تھا۔ پولیس نے قانونی کی خلاف ورزی کرنے پر ملزم حماد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کا مزید کہناہے کہ ملزم کے قبضے سے 2 عدد پسٹل اور گولیا ں برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس ترجمان کا کہناتھا کہ امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ۔ اسلحہ کی نمائش کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور کا کہناہے کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔