پٹواری گینگ گرفتار

لاہور: پولیس بااثر بدمعاش مافیا کے خلاف سرگرم، سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر بدنام زمانہ پٹواری گینگ گرفتار،ملزمان سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، شریف شہریوں کی عزت اور جان و مال مقدم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  بدنام زمانہ پٹواری گینگ گرفتار ۔

یہ بھی پڑھیں۔  https://lahoretoday.pk/17-drugs-seller-arrest/

 سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نےپٹواری گینگ کی ہوائی فائرنگ تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر سخت نوٹس لیا تھا۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ایس پی صدر کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیاتھا۔ پولیس ترجمان کا کہناہے کہ چوہنگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لا کر مرکزی ملزمان  کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں شاہزیب کھوکھر، فہد علی،یونس کھوھر اور مٹھو خان شامل۔ ملزمان کے قبضہ سے 03 پسٹل اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد  کی گئی ہے۔پولیس ترجمان کا مزید کہناہے کہ گینگ کے دیگر ارکان کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔  دیگرملزمان کی گرفتاری اور غیر لائسنسی اسلحہ کی برآمد کے لئے مزید تفتیش جاری ۔ سی سی پی او لاہور  کا کہناہے کہ ہوائی فائرنگ،شہریوں پر تشدد ،خوف و ہراس کسی صورت برداشت نہیں ۔ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، شریف شہریوں کی عزت اور جان و مال مقدم ہیں۔ سی سی پی او لاہور کی ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر، ایس ڈی پی او چوہنگ اور ٹیم کو شاباش۔

Read Previous

17 منشیات فروش گرفتار

Read Next

پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کا لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے