10 مزید پناہ گاہیں بنانے کی منظوری

 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےلاہور میں 10 پناہ گاہ  بنانے کی منظوری دےدی۔ پنجاب حکومت کا سڑکوں پر سوئے افراد کو چھت فراہم کرنے کیلئے ایک اور اہم  قدم ۔

تفصیلات کے مطابق پناہ گاہوں کے باہر ناداراور غریب افراد کیلئےلنگر خانے کھولنے کا فیصلہ کیاگیا۔پناہ گاہوں میں سہولیات کی مانٹرنگ کیلئےڈیجیٹل مینجمٹ سسٹم بنایاجائے گا۔نئی پناہ گاہیں کرائے کی عمارتوں میں بنائی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ ہم وزیراعظم  عمران خان کی قیادت میں فلاحی ریاست کے خواب کو حقیقت میں بدلیں گے۔

یہ بھی پڑھیںhttps://lahoretoday.pk/pana-gaho-ky-leye-new-athourity/

ذرائع کے مطابق کمیٹی کا اجلاس ہر 15 دن بعد ہوگا اور متعلقہ محکمے رپورٹ پیش کریں گے۔عثمان بزدار نے محکموں کو لاہور میں سہولتوں کی بہتری کے لیے ٹاسک سونپ دیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت شہری سہولتیں بہتر بنانے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں عثمان بزدار نے لاہور کے مسائل کے پائیدار حل کے لیے وزارتی کمیٹی قائم کر دی۔

Read Previous

پنجاب حکومت کا 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

Read Next

میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی اجازت، 15 ستمبر کے بعد ہوں گے

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے