اورنج لائن ٹرین کے کرائے بڑھانے کی سمری ارسال

 

پٹرول کی قیمت بڑھنے کے بعد اورنج لائن ٹرین کے کرائے بڑھانے کی سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔ سمری کے مطابق ٹرین کا سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ  مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ٹرین کا کرایہ سٹیشن ٹو سٹیشن 20 سے 70 روپے مقرر کرنے کی سفارشات کی گئی ہیں ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے ارسال کی گئی سمری کے مطابق نیا کرایہ کلومیٹرز کے حساب سے طے ہوگا۔

5 کلو میٹر تک کا کرایہ 20 روپے ، 5 سے 10 کلو میٹر سفر کا کرایہ 30 روپے اور  10 سے 15 کلو میٹر سفر کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: https://lahoretoday.pk/corona-vaccination-certificate-ka-baghair-hospital-ma-dakhla-mamnoo/

اسی طرح 15 سے 20 کلو میٹر کے سفر کا کرایہ 50 روپے، 20 سے 25 کلو میٹر تک کا کرایہ 60 روپے، 25 کلو میٹر سے زائد سفر کا کرایہ 70 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے کرائے مہنگے کرنے کی سمری وزیری اعلی پنجاب کوا رسال کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے اس سے قبل  بھی سٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ کو بھی اورینج ٹرین کا کرایہ سٹیشن ٹو سٹیشن مقرر کرنے کی سفارش کی تھی، تاہم کرایوں میں اضافے کا فیصلہ پنجاب کابینہ کی منظوری سے مشروط کیا گیا تھا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق اورینج ٹرین کے سٹیشن ٹوسٹیشن کرائے سے عوام پر اضافی بوجھ نہیں بڑھے گا۔

Read Previous

گیارہ سالہ عروج کا چنا چاٹ کا سٹال

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے