لاہور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں

لاہور میں ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت پراقبال ٹاؤن ڈویژن میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گزشتہ ہفتہ کی کاروائیوں کے دوران 129ملزمان گرفتارکئے گئے ۔ سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث 04 ڈکیت گینگز کے 10 ملزمان گرفتار ہزاروں روہے کا مال مسروقہ برآمدکیا گیا۔اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 7اشتہاری ملزمان گرفتار کئے گئے ۔

https://lahoretoday.pk/patwari-gang-arrest/ یہ بھی پرھیں

ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں میں 14 ملزمان گرفتار کئے گئے ۔ جن کے قبضہ سے14 پسٹلز اوردرجنوں گولیاں برآمدہوئیں ۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 29 ملزمان گرفتارکئے گئے ملزمان سے17کلوگرام سے زاید چرس،250 گرام ہیروئن،3 کلو 473گرام افیون  اور406 لٹر شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں قمار بازوں کے خلاف کاروائی میں 25 ملزمان سے داؤ پر لگی  48ہزار200 روپے کی رقم برآمد کی گئی۔

پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی پر 30ملزمان گرفتارجبکہ ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول ،شیشہ سموکنگ،  گٹکا،ساؤنڈ سسٹم اور ون ویلنگ پر14 ملزمان گرفتار کئے گئے ۔ اس موقع پر ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق کا کہناتھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز بھر پور کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

Read Previous

عوام کو ریلیف دینے کیلئے 7 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان

Read Next

ساٹھ سال سے زائد افراد کو کورونا سے بچاو کی ویکسین لگانے کا عمل جاری

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے