موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، خاتون وکیل جاں بحق

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے خاتون وکیل جاں بحق ہو گئیں۔

 

 

اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں خاتون وکیل جاں بحق ہوگئی ہیں۔

 

گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی تھیں، خاتون وکیل کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جاںبر نہ ہو سکیں، پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا ہے اور شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔

Read Previous

آلو 2 روپے سستا، جاپانی پھل،کھجور 5 روپے مہنگی

Read Next

پرندوں کو قید کرنے والے کے خلاف کریک ڈاؤن

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے