مذہبی جماعت کا دھرنا، سڑکیں بند، شہری پریشان

لاہور میں مذہبی جماعت کا دھرنا جاری، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے لاہور کے شہریوں کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا۔

 

 

لاہور (   ) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے تحریک لبیک کے دھرنے کے پیش نظر لاہور کے شہریوں کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے، اس میں بتایا گیا  ہے کہ دبئی چوک جانب سکیم موڑ، کھاڑک جانب سکیم موڑ، لیاقت چوک جانب سکیم موڑ، بند روڈ شیل پمپ جانب یتیم خانہ چوک، سمن آباد جانب یتیم خانہ چوک، بابو صابو جانب موٹروے سب راستے بند کردیے گئے ہیں، شہریوں سے کہا گیا ہے کہ متبادل راستہ اختیار کریں۔

 

 

ان راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے، کسی بھی ناخوشگوار صوتحال پر قابو پانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعنیات کردی گئی ہے۔

Read Previous

مذہبی جماعت کا دھرنا، لاہور میں انٹرنیٹ سروس معطل

Read Next

رکشہ اور لوکل ٹرانسپورٹ کو پیٹرول پر سبسڈی دی جائے گی

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے