مذہبی جماعت کا دھرنا، اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ، پولیس کو احکامات جاری کردیے گئے

پنجاب حکومت سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد مذہبی جماعت نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔

 

 

لاہور (    ) لاہور پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں، لاہور پولیس نے رات گئے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا، ٹی ایل پی کے درجنوں کارکنان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے، شہر لاہور کے تمام داخلی وخارجی راستیں کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، پنجاب کانسٹیبلری کی بھی نفری طلب کرلی گئی ہے،

 

 

پورے شہر کی موبائل و انٹر نیٹ سروس معطل کرنے پر غور کیا جارہاہے، لینڈ لائن کو بھی بند کرنے کی سفارش زیر غور ہے، ہجوم سے نمٹنے کیلئے لاہور پولیس کو جدید سازو سامان سے لیس کر دیا گیا ہے، واٹر کینن، گیس شیلنگ، سپرے، ربڑ بلٹس، حفاظتی جیکٹس پولیس کے پاس موجود ہیں، ہنگامہ آرائی کی صورت میں پولیس کو موثر جواب دینے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں،

 

لانگ مارچ کو کسی بھی صورت لاہور سے اسلام آباد نہیں جانے دیا جائے گا، پولیس کو بھرپور کریک ڈاؤن کا اشارہ دے دیا گیا ہے، لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر پرزن وینز پہنچا دی گئی ہیں، ریاست کی رِٹ کو ہر صورت قائم کیا جائے گا۔

Read Previous

مرغی کا گوشت 29 روپے مہنگا

Read Next

لاہور دھرنوں کی زد میں، شدید ٹریفک جام

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے