میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا

میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کل 14 اکتوبر شام 5 بجے، جبکہ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان 16 اکتوبر کو شام 5 بجے کیا جائے گا۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز پرموشن لسٹ کی منظوری دی تھی، عثمان بزدار نے 48 گھنٹوں میں رزلٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا، تمام بورڈز کو رزلٹ کے اعلانات کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

 

ہائیر ایجوکیشن نے رزلٹ اناؤنس کرنے کا کہہ دیا ہے، سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعیم غوث کا کہنا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کا اعلان 14 اکتوبر کو اور میٹرک کے نتائج کا اعلان 16 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

 

کورونا وباء کے باعث انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے طلباء سے صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا گیا ہے، جبکہ لازمی مضامین میں طلباء کو پاس کردیا جائے گا۔

Read Previous

سبز مرچ، انگور 5،5 روپے مہنگے، شلجم 10 روپے سستے

Read Next

مرغی کا گوشت 23 روپے سستا

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے