منشیات سمگل کیس میں گرفتار غیر ملکی ماڈل کو رہا کر دیا گیا

لاہور ہائی کورٹ نے غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو ڈھائی سال بعد رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ماڈل گرل کی ساڈھے آٹھ سالہ قید کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔

 

 

 

لاہور  (      )  ٹریزا ہسکووا کو اپریل 2019 میں  آٹھ سال اور آٹھ ماہ کی قید سنائی گئی تھی، ماڈل کو لاہور ائیرپورٹ سے ہیروئن سمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا، وہ 10 جنوری 2018 کو پاکستان سے ابو طہبی ہیروئن سمگل کررہی تھی۔

 

 

ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ اس کیس کی سماعت کی، جو کہ جسسٹس باقر علی نجف کے زیرصدارت تھا۔

 

 

ماڈل ٹریزا کے وکیل نے بتایا کہ غیر ملکی ماڈل گرل ٹریزا کو حقائق کے برعکس گرفتار کیا گیا، ٹریزا کی گرفتاری کے وقت قانونی طریقہ کار کو نظر انداز کیا گیا، ٹرائل کورٹ نے ٹریزا کو حقائق کے برعکس ساڈھے آٹھ سال قید کی سزا سنائی، عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Read Previous

ہنڈا اٹلس نے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

Read Next

کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کے بغیر اسپتال میں داخلہ ممنوع قرار

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے