آج رات کون کون سے علاقے سیل ہوں گے

 

لاہور میں آج رات سیل ہونے والے علاقوں کی تفصیل سامنے آگئی۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کی طرف سے دی گئی تجویز کے مطابق ٹاون شپ اے 2 بلاک، ڈی ایچ اے ای ایم ای مکمل، واپڈا ٹاؤن مکمل،  جوہر ٹاؤن بلاک سی، چونگی امر سدھو مین بازار، پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہاؤسنگ سوسائٹی اور گرین ٹاؤن کو سیل کیا جائے گا۔  ٹاؤن شپ میں گزشتہ 14 دنوں میں 90 مریض سامنے آئے ہیں۔ واپڈا ٹاؤن میں 180، جوہر ٹاؤں سی بلاک میں 17، چونگی امر سدھو مین بازار میں 52، پنجاب گورنمنٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں 25 اور گرین سٹی میں 18 کیسز سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں https://lahoretoday.pk/lahore-seal/

سیل کیے جانے والے علاقوں میں 14 دنوں میں 376 کیس سامنے آئے ہیں ۔ واضح رہے کی حکومت پنجاب کی طرف سے ان علاقوں کو آج رات بارہ بجے سے سیل کر دیا جائے گا۔

Read Previous

چوبیس گھنٹوں میں 485 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق

Read Next

تعلیمی اداروں میں طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کا معاملہ

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے