جدید نمبر پلیٹس فراہم کرنے کا فیصلہ

محکمہ ایکسائز نے موٹر  وہیکلز   کی جدید نمبر پلیٹس  کے رجسٹریشن   کےعمل کو آن لائن کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول اور نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے درمیان جدید موٹر نمبر پلیٹس کے معاہدے کی تقریب ، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو جدید سیکورٹی فیچرڈ سے آراستہ نمبر پلیٹیں فراہم کی جائیں گی ۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی جانب سے ایڈیشنل ڈی جی راو شکیل الرحمن اور این آر ٹی سی کے جی ایم مارکیٹنگ سید عامر نے معاہدے پر دستخط کئے ۔

یہ بھی پڑھیں۔ https://lahoretoday.pk/new-timing-schedule/

 گاڑیوں کی سکیورٹی فیچرڈ اور اسٹینڈرڈائز نمبر پلیٹس کی فراہمی کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کرلیا گیا۔ جی ٹو جی بنیاد پر ہونے والا یہ معاہدہ نمبرپلیٹس کی سپلائی اور اجراء کے مسئلے کا طویل المدتی حل ثابت ہوگا۔ سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے نمبرپلیٹس کی شناخت ممکن ہو گی۔ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے مالکان کو جلد نمبر پلیٹس ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔

 مزید برآں ہے کہ پنجاب بھر میں ایک ہی طرز پر موٹر وہیکل رجسٹریشن بذریعہ یونیورسل رجسٹریشن سیریز کا آغاز کیا گیا اور پرکشش نمبروں کی نیلامی کے عمل کو آن لائن کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ایکسائز کے تمام بنیادی ٹیکسز کی آن لائن ادائیگی بذریعہ ای پے کا آغاز کیا گیاہے۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 5 ارب سے زائد کا ریونیو بذریعہ ای پے حاصل ہوا۔ رجسٹریشن اور دیگر امور کے سلسلے میں دفاتر آنے والے درخواست گزاروں کے لئے آن لائن اپوائنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم کا بھی پنجاب بھر میں آغاز کیا گیا ہے۔

Read Previous

سونے کی قیمت میں زبردست کمی

Read Next

حفیظ سنٹر کے متاثرہ تاجروں کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے