لاہور کے تمام پارکس میں طلبا و طالبات کے داخلے پر پابندی عائد

طلباء اور طالبات کا دوپہر 2 بجے تک لاہور کے پارکس میں داخلہ ممنوع قرار۔

 

پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت کے پارکس میں طلباء اور طالبات کے داخلے پر پاپندی لگادی ہے، پاپندی کا دورانیہ دوپہر 2 بجے تک ہوگا، پاپندی لگانے کا مقصد سکول، کالج اور یونیورسٹی میں حاضری کو یقینی بنانا ہے، پی ایچ انتظامیہ نے پارکس کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔

 

 

اس سے قبل بھی پنجاب حکومت نے مردوں کے بغیر فیملی کو پارکس میں داخلے کو  ممنوع قرار دیا تھا، اس کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاکرز، اسکول اور کالج کے یونیفارم والے طلباء کے پارکس میں داخلے کو بھی ممنوع قرار دیا تھا۔

Read Previous

ڈرائیونگ لائسنس ٹکٹ کا نظام ختم، نیا طریقہ رائج

Read Next

نیا ٹریفک پلان، سیکیورٹی انتظامات، قذافی اسٹیڈیم میں لوکل ٹی 20 میچز کا میلہ سج گیا

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے