لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس کے مرکزی ملزمان کو سزائے موت

لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس کے  مرکزی ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کو سزائے موت سنا دی گئی۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹر وے زیادتی کیس کا فیصلہ سنادیا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد موٹر وے زیادتی کیس کا فیصلہ 18 مارچ کو محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا ہے۔ انسداددہشتگردی عدالت کےجج ارشدحسین بھٹہ نےکیمپ جیل لاہور میں تقریباً 6 ماہ کی عدالتی کارروائی کی ۔ اس کیس کے چالان میں کُل 37 گواہوں کے بیانات شامل کیےگئے تھے ، 200 صفحات پر مشتمل چالان چند روز قبل پیش کیا گیا تھا ۔ عدالت نے دونوں ملزمان  عابد ملہی اور شفقت کو سزائے موت سنادی ہے، دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا  کے ساتھ 50،50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

Read Previous

گندم کی قیمت 1800 روپے فی من مقرر

Read Next

کرونا کی تیسری لہر شدید

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے