لاہور میں 280 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال بنا دیا گیا

ڈینگی کے بڑھتے ہوئے مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایکسپو سینٹر کو ڈینگی سنٹر بنا دیا گیا ہے، ایکسپو سینٹر کو 280 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال بنا دیا گیا ہے۔

 

 

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہور ميں 280 بستروں پر مشتمل ڈينگی فيلڈ اسپتال بنا ديا گيا ہے، سروسز اور گنگا رام اسپتال میں ڈینگی مريضوں کی تعداد بڑھی ہے، لاہور ميں 1 ہزار 719 گھروں سے ڈينگی لاروا پازيٹو آيا ہے، پنجاب ميں رواں سال ڈينگی مچھر سے 8 افراد کی موت ہوئی ہے۔

 

Read Previous

ن لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کر گئے

Read Next

لاہور میں عشرہ رحمت للعالمین کا آغاز

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے