پتنگ کی ڈور ایک اور جاں لے گئی

 

پتنگ بازی پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ لاہور میں پتنگ بازی نے ایک اور معصوم جاں لے لی ہے۔ ساندہ کی رہائشی 4 سالہ فاطمہ آزادی کی رات گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوگئی تھی۔14 اگست کی  رات ہی بچی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچی کی حالت تشویشناک تھی۔

یہ بھی پڑھیںhttps://lahoretoday.pk/patang-bazi-ky-khlaf-action/

تازہ اطلاعات کے مطابق بچی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔ واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف  پہلے ہی درج کرلیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ لاہور پولیس کی جانب سے پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ اس مقصد کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال بھی کیا جارہا ہے تاہم ابھی بھی لاہو رکے متعدد علاقوں میں پتنگ بازی دیکھی جارہی ہے۔

Read Previous

سنیئے پاکستان کی کہانی فارق صاحب کی زبانی

Read Next

صوبائی وزیر مراد راس کی پرائیویٹ سکول مالکان سےملاقات

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے