جناح اسپتال کا ایم ایس معطل

جناح ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر یحیٰ سلطان کو معطل کردیا گیا، پروفیسر ڈاکٹر جاوید بٹ کو ایم ایس کا اضافی چارج دے دیا گیا،  محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

 

 

لاہور (     )  رات گئے پروفیسر ڈاکٹر  جاوید نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا ہے، ہسپتال میں بہتر انتظامات نہ ہونے پر پروفیسر ڈاکٹر جاوید نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو رپورٹ کردی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد نے رات گئے سیکٹری ہیلتھ کو فون کر کے فوری طور پر ایم ایس ڈاکٹر یحیٰ سلطان کو معطل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

 

 

سیکٹری ہیلتھ ڈاکٹر جاوید قاضی نے صوبائی وزیر کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈاکٹر یحیٰ سلطان کو معطل کر کے پروفیسر ڈاکٹر جاوید بٹ کو جناح ہسپتال کے ایم ایس کا اضافی چارچ دے دیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

Read Previous

ٹماٹر 20 روپے، شملہ مرچ 10 روپے مہنگی، ادرک 10 روپے سستا ہوگیا

Read Next

نویں جماعت کے نتائج 9 نومبر کو جاری کیے جائیں گے

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے