
انٹرمیڈیٹ کا رزلٹ 22 ستمبر شام 5 بجے جاری کیا جائے گا،، تعلیمی بورڈز نے حتمی شیڈول جاری کردیا۔ تعلیمی بورڈز کی ویب سائیٹ پر میٹرک رزلٹ جاری ہوگا جبکہ طلباء متعلقہ بورڈز کے موبائل نمبر کے ذریعے سے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکیں گے۔
All Punjab boards will announce Intermediate result tomorrow (22-09-2020 Tuesday) at 05:00 PM.
In sha ALLAH— BISE LAHORE (@biselhrofficial) September 21, 2020
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کی جانب سے انٹر میڈٹ کے رزلٹ کے حوالے سے مقررہ تاریخ کا اعلان کردیا گیاہے۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ تمام طلباء کونتائج کے بارے میں آج ہی آگاہ کر دیا جائے گا۔ تمام طلباء کو ویب سائٹ پر آگاہ کیا جائے گا،طلباء متعلقہ بورڈز کے موبائل نمبر کے ذریعے سے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکیں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بورڈز کے طلبا کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے باقاعدہ پالیسی جاری کر دی گئی، پالیسی کے مطابق سیکنڈ ایئر کے امتحان میں فیل ہونیوالے طلبا کو بھی فرسٹ ائیر کی بنیاد پر نمبرز دیکر پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایسے امیدوار جو بورڈ امتحانات میں امپروو کرنے کیلئے سیکنڈ ائیر کا امتحان میں شرکت نہیں کر سکے،ان طلبا کو فرسٹ ائیر کے برابر نمبرز دیکر پاس کیا جائے گا جبکہ 2020ء میں انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے کیلئے آخری چانس کے حامل طلبا کو اوسطاً نمبروں کی بنیادپرپاس کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔ https://lahoretoday.pk/intermediate-result-news/
پالیسی کے مطابق سائنس کے پریکٹیکل نہ ہونے کی بناء پر پچاس فیصد نمبرز طلبا کو ایوارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پالیسی کے مطابق صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز طلبا کے نتائج جاری کرنے کے پاپند ہوں گے۔