20 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد نوٹس جاری

لاہور: آئی جی پنجاب نے 20 سالہ لڑکی  کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیا دتی  کا نوٹس لے لیا ۔ملزمان کے خلاف کاروائی کا حکم ۔ مقدمے میں دو افراد نامزد،پولیس کا کہناہے کہ ملزمان کو جلداز جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔ https://lahoretoday.pk/police-arrest-tiktoker/

تفصیلات کے مطابق  لاہور کے علاقے مزنگ میں 20 سالہ لڑکی  کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، آئی جی پنجاب انعام غنی  نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپوٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا حکم جاری کیا۔ آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہناہے کہ متاثرہ کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ پولیس نے 2 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ میں نامزد ملزمان میں احسان اور حسن  کا نام درج کیا گیا ہے۔  متاثرہ  کا کہناہے کہ گھروالوں کی غیر موجودگی میں محلے  کے اوباش لڑکوں نے زیادتی  کی ۔ پولیس  کا کہناہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے ۔ ملزمان کو جلداز جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Read Previous

اورنج ٹرین کا آمد ن سے زائدخرچہ

Read Next

خواجہ سراؤں کو عام شہر ی حقوق دینے کا فیصلہ

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے