پروفیسر پر طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت

 

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طالبات کو ہراساں کرنے کے معاملے میں تحقیقاتی کمیٹی نے ٹیچر کو قصور وار قرار دے دیا ہے۔

وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی اصغر زیدی کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے طالبات اور ٹیچر کے بیانات لیے۔ ٹیچر پر طالبات کو فون پر ہراساں کرنے کا الزام تھا۔ واضح رہے کہ طالبہ نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں ویڈیو کال کرنے کو کہا جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیںhttps://lahoretoday.pk/sexual-harrasment/

اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنی رپورٹ جمع کرا دی ہے، جس کے بعد معاملہ ہراسگی کمیٹی کے سامنے رکھا گیا ہے۔

وائس چانسلر کے مطابق ہراسگی کمیٹی ٹیچر کی سزا کے حوالے سے رواں ہفتے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ سفارشات کے بعد قصور وار ٹیچر کے خلاف ایکشن لیا جائے گا

Read Previous

نہم جماعت کے طلبہ کے لئے اچھی خبر

Read Next

نکاسی آب میں رکاوٹ پر نجی ہوٹل کو 50 ہزار جرمانہ

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے