فحش مواد کی تشہیرکرنے والے گرفتاری کے لیے تیار ہوجائیں، نوٹیفکیشن جاری

فحش مواد کی تشہیر کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے سوشل میڈیا رولز 2021 جاری کردیا۔

 

 

وفاقی وزیر برائے نافارمیشن اینڈ نیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ آرٹیکل 19 کے تحت پاکستان میں اظہار رائے پر مکمل آزادی دی جائے گی مگر اخلاق باختہ اور فحش مواد کی تشہیر قابل گرفت ہوگا۔

 

 

وفاقی وزئر نے مزید کہا کہ پاکستانی صارفین اور سوشل میڈیا اداروں کے درمیان قوائد و ضوابط اہم کردار ادا کریں گے، سوشل میڈیا صارفین کو قانوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔

 

 

امین الحق نے بتایا کہ تحت انتہاپسندی، دہشتگردی، نفرت انگیز، فحش اور پرتشدد مواد کی لائیو سٹریمنگ پر پاپندی ہوگی۔ سوشل مڈیا صارفین پاکستان کے وقار اور سلامتی کے خلاف مواد ہٹانے کے پاپند ہونگے، مواد، بچوں کی ذہنی و جسمانی نشونما اور اخلاقیات تباہ کرنے سے متعلق مواد پرپابندی ہوگی۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ادارے اور سروس پرووائیڈرز کمیونٹی گائیڈ لائنز تشکیل دیں گے، یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک، ٹوئٹر اور گوگل پلس سمیت تمام سوشل میڈیا ادارے رولز کے پابند ہوںگے۔

 

نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد سوشل میڈیا اداروں پرجلد ازجلد پاکستان میں دفاتر قائم کرنا لازم ہوگا، سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان کے لیے اپنا مجاز افسر مقرر کریں گی۔

Read Previous

مرغی کا گوشت 23 روپے سستا

Read Next

مرغی کا گوشت مزید 9 روپے سستا

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے