طلبہ کے لئے بڑی خبر بی اے/ بی ایس سی کے امتحانات ملتوی

پنجاب یونیورسٹی نے تمام بی اے / بی ایس سی کے امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے امتحانات سے قبل الحاق شدہ کالجز کا سروے کیا جس کے مطابق بیشتر الحاق کالجز نے ابھی تک کورس مکمل نہیں کروایا۔کالجز کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے کلاسز تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے کورس مکمل نہیں ہوا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے امتحانات کو دو ماہ تک مؤخر کر دیا  گیاہے۔

پنجاب یونیورسٹی نے طلبہ کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ یکم اپریل 2021 سے شروع ہونے والے تمام بی اے اور بی ایس سی کے امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے امتحانات سے قبل تمام الحاق شدہ سرکاری و نجی کالجز کا سروے کیا جس کے مطابق بیشتر الحاق کالجز نے ابھی تک کورس مکمل نہیں کروایا۔کالجز  نے پنجاب یونیورسٹی  کو صورتحال  کے بارے میں آگاہ  کیا۔ کالجز   کاکہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے کلاسز تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے کورس مکمل نہیں ہوا۔پنجاب یونیورسٹی نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے امتحانات کو دو ماہ تک مؤخر کر دیا ہے۔دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کا موقف ہے کہ صرف بی اے  اور بی ایس سی کے  امتحانات  مؤخر  کئے گئے ہیں  باقی سمیسٹرز کے تفصیلات کے امتحانات  شیڈول  کےمطابق ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق امتحانات کا نیا شیڈول آج شام تک جاری کر دیا جائے گا۔

Read Previous

برکت مارکیٹ انڈر پاس اور فلائی اوور بنانے کا فیصلہ

Read Next

لاہوری بچوں کا پیغام سنئیے ننھےبچوں کی زبانی

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے