تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھلیں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم

Schools Re-Opening Press Conference

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھول دیے جائیں گے۔ اگست کے پہلے اور تیسرے ہفتے میں جائزہ اجلاس ہوگا جس میں فیصلے پر نظر ثانی کی جائے گی۔ وفاقیوزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ اگر حالات رہے تو 15ستمبرسے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم میں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق ایس او پیز کی مختلف تجاویز آ رہی ہیں، صوبوں سے درخواست ہے ایس او پیز سے متعلق تجاویز بھجوائیں، ستمبر کے پہلے ہفتے صحت کے معاملات سے متعلق مشاورت ہوگئی۔

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا تعلیمی ادارے اپنے انتظامی دفاتر کھول سکتے ہیں، تعلیمی اداروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کا خاص خیال رکھنا ہوگا، کورونا کی صورتحال میں تعلیم کا بڑا نقصان ہوا۔ جامعات پی ایچ ڈی کرنیوالے طلبا کو 15 ستمبر سے پہلے بلاسکتی ہیں۔

Govt Girls School

Read Previous

تعلیمی اداروں میں طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کا معاملہ

Read Next

کاروباری حضرات کے لیے بڑی خبر،بنکوں کے اوقات کارتبدیل

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے