
لاہور میں ریڈیو سے سکول کی نشریا ت کا آغاز کر دیا گیا، پہلی سے پانچویں جماعت کے تعلیمی پروگرامز روزانہ کی بنیاد پر ریڈیو پر نشر کی جائے گی
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے طلبہ کیلئے ریڈیو سکول کی خصوصی نشریات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پہلی سے پانچویں جماعت کے تعلیمی پروگرامز روازنہ کی بنیاد پر ریڈیوں سٹیشن پر نشر ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں۔ https://lahoretoday.pk/high-court-updates-25-nov/
نرسری جماعت سے تیسری جماعت کے بچوں کیلئے صبح 10 سے 11 بجے نشر یات پیش کی جائیں گی۔ چوتھی جماعت اور پانچویں جماعت کیلئے صبح 11 سے 12 بجے نشریات پیش کی جائے گی۔ دوبارہ سے پہلی اور تیسری جماعت کی نشریات دن 2 سے 3 بجے نشر ہونگی۔ چوتھی اور پانچویں کی دوبارہ نشریات دن 3 سے 4 بجے تک نشر کی جائے گی۔ بچے لیکچرز کو آن لائن لنک کے ذریعے دیکھ بھی سکیں گے۔ لیکچرز کو متعلقہ انٹرنٹ ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکے گیں۔