کرونا  کی پابندیاں نرم، ہفتے میں ایک دن چھٹی ہوگی

این سی او سی اورحکومت پنجاب کی سفارشات کے مطابق، کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر، پنجاب میں لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کردی گئی ہے۔

چھٹی صرف اتوار، انڈور ڈائننگ، انڈور شادیوں کی تقریبات کی اجازت ہوگی۔ مزارات کھلیں گے جبکہ سینما  گھر بند رہیں گے۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ  کے مطابق  مارکیٹ اور بازاروں کے اوقات کار رات 10 بجے تک ہونگے۔صرف اتوار کا دن چھٹی کا دن ہوگا ۔

انڈور ڈائننگ کی 50 فیصد ویکسی نیٹڈ افراد کے ساتھ رات 11:59  تک جاری رکھنے کی اجازت ہو گی۔ آؤٹ ڈور ڈائننگ بھی رات 11:59 بجے تک جاری رہ سکے گی۔

انڈور شادیوں کی تقریبات میں   بھی صرف ویکسی نیٹڈ 200 افراد کی اجازت ہو گی۔جبکہ آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات میں 400افراد کی اجازت ہو گی۔

صوبہ بھر میں تمام مزارات بھی  کھل سکیں گے۔  البتہ صرف ویکسی نیٹڈ اور 30 سال سے زائد عمر کے افراد مزارات پر جا سکیں گے۔

  https://lahoretoday.pk/covid-dose/یہ بھی پڑھیں

ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد سواروں کی گنجائش کے ساتھ چل سکتی ہے۔ البتہ  دوران سفر اسنیکس پیش کرنے پر پابندی ہو گی۔ ریلویز 70 فیصدسواروں کے ساتھ چل سکے گی۔

تفریحی مقامات، واٹر سپورٹس وغیرہ بھی 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھل سکیں گے۔

تمام نجی و سرکاری دفاترعملہ کی 100 فیصد حاضری اور نارمل ورکنگ اوقات کار اپنا سکتے ہیں۔سیکرٹری عمران سکندر بلوچ

سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے واضح کیا ہے کہ سینما گھروںپر مکمل پابندی ہو گی۔ اسی طرح تمام قسم کی کانٹیکٹ سپورٹس فیسٹیولز اور سوشل ایونٹس پر پابندی ہو گی۔  جم صرف ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے ہو گا۔

Read Previous

حاملہ خواتین بھی ویکسین لگوا سکتی ہیں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان

Read Next

لاہور تین سال میں مکمل سمارٹ سٹی بنایا جائے گا، پنجاب حکومت

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے