ڈرائیونگ لائسنس ٹکٹ کا نظام ختم، نیا طریقہ رائج

ڈی آئی جی جی ٹریفک پولیس پنجاب سہیل سکھیرا کا کہنا تھا کہ شہریوں کی آسانی کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی ٹکٹ کا نظام ختم کیا گیا ہے، کرپشن کے خاتمے میں مفید ثابت ہوگا۔

نئےطریقے کے مطابق بینکوئٹ چالان جمع ہونگے، آئی جی پنجاب کو منظوری کیلئے سمری بھیج دی گئی ہے۔

ایس ایس پی ہیڈکواٹر پنجاب بشریٰ جمیل نے ریوینیو بورڈ شعیب وڑائچ سے ملا قات کی ہے، ملاقات میں ٹکٹنگ نظام پر بات چیت کی گئی ہے، فیصلی کیا گیا ہے کہ فائل میں لگنے والی ٹکٹنگ نظام کو ختم کرکے پنجاب کے بینکوں میں فیس جمع کروانے کا نظام رائج کیا جائے،تاکہ شہری اپنے قریبی بینک میں جاکر فیس جمع کروا سکیں۔

 

مزید فیصلی کیا گیا ہے کہ چالان فارم اور درخواست فارم آن لائن کیا جائے، تاکہ شہری بآسانی فائل تیار کرسکیں، انہیں ایجنڈوں کے پاس بھی نہ جانا پڑے، تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔

آئی جی پنجاب کی منظوری کے بعد سمری کو منظوری کیلئے حکومت پنجاب کے پاس بھیجا جائے گا

Read Previous

لاہور تین سال میں مکمل سمارٹ سٹی بنایا جائے گا، پنجاب حکومت

Read Next

لاہور کے تمام پارکس میں طلبا و طالبات کے داخلے پر پابندی عائد

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے