ڈپٹی کمشنر لاہور کا تبادلہ کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کا تبادلہ کر دیا گیا۔ مدثر ریاض نئے ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کر دئیے گئے۔ دانش افضال کو ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن تعینات کر دیا گیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں۔ https://lahoretoday.pk/open-court-in-lahore/

تفصلات کے مطابق لاہور   ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر دانش افضال  کو ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن تعینات کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور  مدثر ریاض نئے تعینات کر دئیے گئے ہیں۔   نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے مسائل کو بہتر بنانا میری اولین ترجیح ہو گی ۔ لاہور میں ترقیاتی اسکیموں پر کام بروقت مکمل کیا جائے گا۔ مدثر ریاض ملک  کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کے دروازے ہر سائل کے لئے کھلے رہیں گے۔

Read Previous

کرنسی کے ریٹس جانیں

Read Next

لاہورمیں ثقافتی و سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے