کرونا ایک وبا ہے، احتیاط میں ہی شفا ہے،سلوگن تبدیل

وفاقی حکومت نے کرونا کے لیے بنایا گیا سلوگن تبدیل کردیا ہے۔ کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا کی بجائے اب ” کرونا ایک وبا ہے، احتیاط میں ہی شفا ہے،” استعمال ہوگا۔ لاہور ہائیکورٹ میں شہری کی طرف سے درخواست دی گئی تھی کہ عدالت کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا کے کرونا کو غیر شرعی قرار دے۔ وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروادیا ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے شہری سلیمان کی درخواست پر سماعت کی، وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوئے اور جواب جمع کرواتے ہوئے آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت نے’’ کروناسے ڈرنا نہیں لڑنا ہے‘‘ کا سلوگن تبدیل کر دیا ہے،کرونا ایک وباء ہے، احتیاط ہی اس کی شفاء ہے” کا نیا سلوگن متعارف کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ واضح  رہے کہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے اسلامی نظریاتی کونسل سے بھی اس معاملے پر رائے طلب کی گئی تھی۔

https://lahoretoday.pk/pu-made-covid-vaccine/یہ بھی پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ میں درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کرونا وائرس ہے جو اللہ پاک کی طرف سے آیا ہے، اس آفت سے بچنے کیلئے توبہ ہی واحد حل ہے، حکومت نے کرونا سے بچنے کیلئے اس کیساتھ لڑنے پر زو دیا ہے، خدا تعالٰی سے معافی مانگنے کی بجائے اس نعرے پر زور دیا جا رہا ہے۔ درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا کے کرونا کو غیر شرعی قرار دے۔

Read Previous

پنجاب یونیورسٹی  نے کرونا ویکسین بنا لی

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے