حاملہ خواتین بھی ویکسین لگوا سکتی ہیں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی ویکسین لگوا سکتی ہیں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا  ہےکہ حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ اس حوالے سے کسی ابہام میں یا شک میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے عوام بے جا افواہوں پر کا نا دھریں۔ موبائل ویکسی نیشن یونٹ ایک انقلابی قدم ہے۔ ہر شہری جلد دوسری خوراک بھی لگوالے۔ ان کا کہنا تھا کہ موبائل ویکسی نیشن یونٹ میں ڈیٹا انٹری کے ساتھ ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں گے۔

     https://lahoretoday.pk/transgender-jobs/یہ بھی پڑھیں

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں رہ جانے والے علاقوں میں جا کر ویکسی نیشن کریں گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جب موبائل ویکسی نیشن ٹیم آئے تو ویکسین ضرور لگوائیں۔معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ڈینگی کے پنپنے کا موسم ہے اس لیے پانی کھڑا ہونے نہ دیں۔عوام کے تعاون سے  اس وبا سے نمٹنے میں کامیاب ہوں گے۔

Read Previous

پولیس خواجہ سرا کو نوکری نہیں دے رہی، ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر

Read Next

کرونا  کی پابندیاں نرم، ہفتے میں ایک دن چھٹی ہوگی

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے