ذوالفقار گھمن لاہور کے نئے کمشنر  تعینات

 

ذوالفقار گھمن کوشہر لاہور کا کمشنر  تعینات کردیاگیا ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذوالفقار گھمن اب لاہور کے نئے کمشنر ہوں گے۔ اس سے پہلے ڈپٹی مشنر لاہور دانش افضال کے پاس کمشنر کا اضافی چارج بھی تھا۔  18 جولائی کو آصف بلال لودھی کو کمشنر لاہور کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ذوالفقار گھمن اس سے قبل   بھی مختلف عہدوں پر براجمان رہے ہیں۔ گوجرانوالہ کے کمشنر رہے ہیں ،سیکرٹری اوقاف بھی تعینات رہے اور کمشنرلاہور بننے سے پہلے بطور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔

Read Previous

پنجاب یونیورسٹی نے ملتوی پیپر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

Read Next

اسکول کھلنے پر ایک کلاس کے تمام بچے بیک وقت نہیں آئیں گے

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے