کرونا کی تیسری لہر مزید سنگین، بچے بھی متاثر

بچے بھی کرونا وائرس کا شکار ہونے لگے۔لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8بچے کرونا وارڈ میں منتقل کئے گئے۔کرونا سے متاثر کل بچوں کی تعداد 11 ہوگی۔ جبکہ ایک بچے کو ڈسچارج کر دیا گیا۔

https://lahoretoday.pk/lockdown-in-lahore/یہ بھی پڑھیں۔

کرونا وائرس کی تیسری لہر مزید سنگین ہونے لگی۔ کرونا کے مریضوں میں روزبروز بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔کرونا کی تیسری لہر میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی اس وائرس کا شکار ہونے لگے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8بچے کرونا وارڈ میں منتقل کئے گئے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کرونا وائرس کے زیر علاج  کل بچوں کی تعداد 11ہوگئی۔جبکہ ان میں سے ایک بچے کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔کرونا وائرس سے متاثر بچوں میں 2 سال سے لے کر 10 سال کی عمر تک بچے شامل ہیں۔متاثرہ بچے اب خطرے سے باہر ہیں تاہم ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ بچے بھی اب کرونا کا شکار ہونے لگیں ہیں۔جس کی وجہ سے انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز پنجاب حکومت نے نئی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔جس کے مطابق وہ علاقے جن میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد سے زیادہ ہے ان علاقوں میں یکم اپریل سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔ شادی بیاہ کی تمام ان ڈور ، آؤٹ ڈور تقاریر پر پابندی ہوگی۔تمام تر سیاسی، سماجی، ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر بندش ہوگی۔ میٹرو اورنج لائن ٹرین بھی نہیں چلے گی۔ دکانیں شام 6 بجے بند ہو گئی اور ہفتے میں دو دن کاروبار بند رہے گا۔

Read Previous

کورونا کی تیسری لہر، پنجاب حکومت نے نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا

Read Next

رکشہ کے سوا ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ بند

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے