آٹھویں کے بورڈ امتحانات ختم

 

پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن نے آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔  رواں سال آٹھویں جماعت کے امتحانات نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب نےپانچویں کے بعد آٹھویں کا امتحان  بھی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اب طلبا کے آٹھویں کے امتحانات بھی سکول میں ہی دیں گے۔ البتہ طلبا اور اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کے لیے تھرڈ پارٹی سروے کروایا جائےگا۔ تھرڈ پارٹی کے تحت تمام اضلاع میں منتخب سکولوں میں امتحانات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں https://lahoretoday.pk/pvt-school-open/

واضح رہے کہ پیک کے تحت ہر سال  25 لاکھ بچوں کا امتحان لیا جاتا تھا۔ البتہ اب صرف اسیسمنٹ امتحان ہی لیے جائیں گے۔  اس سے قبل کرونا کے باعث اول تا ساتویں جماعت  کے طلبا کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں ترقی دےد ی گئی تھی۔اب سکول کھلتے ہی بچے نئی کلاس میں بیٹھیں گے۔

Read Previous

شہر کا موسم آبر آلود رہنے کا امکان

Read Next

ویڈیو کیوں بنائی، پولیس والے نے لڑکی پر فائرنگ کردی

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے