17 منشیات فروش گرفتار

لاہور: پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 17 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔کریک ڈاؤن سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کا کہناہے  کہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران17 منشیات فروشوں کو  گرفتارکرلیا  گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔ https://lahoretoday.pk/new-decision-about-drugs-addicted-person/

 تھانہ اچھرہ اور شادمان میں 06 مقدمات درج،نصیر آباد،غالب مارکیٹ،ماڈل ٹاؤن اور لیاقت آباد میں بھی07 مقدمات درج کرلیے گئے۔نشتر کالونی،کاہنہ،کوٹ لکھپت اور فیصل ٹاؤن میں04 منشیات فروش گرفتارکرلیے گئے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے04 کلو 800 گرام چرس برآمد،01کلو520گرام ہیروئن اور 123لیٹر شراب بھی برآمد ۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کا  مزید کہنا ہے کہ ملزمان تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروخت کرتے تھے۔نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے منشیات فروش کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔  ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کریک ڈاؤن  سی سی پی لاہور غلام محمود ڈوگر  کی ہدایت پر کیا گیا  تھا۔ یاد رہے کہ شہر میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم و واک کی افتتاحی تقریب کا انعقاد لبرٹی چوک میں کیا گیا  تھا،جس کا عنوان نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان کے خلاف آگاہی فراہم کرنا تھا ۔ وائس چیئرمین اینٹی نارکوٹکس میاں طارق کا کہناتھا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مہم چلانے جا رہے ہیں ۔  وائس چیئرمین اینٹی نارکوٹکس کا مزید کہناتھا کہ اساتذہ کا کام ہے کہ طالبعلموں پر نظر رکھیں ۔ والدین کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔ وائس چیئرمین اینٹی نارکوٹکس میاں طارق کا کہناتھا کہ علاقے میں ایس ایچ او کے بغیر کوئی کام نہیں ہو سکتا ۔ہم  آئی جی پنجاب سے مطالبہ کریں گے،کہ ایس ایچ اوز کو پابند کریں کہ منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کریں ۔ وزیراعلیٰ کی خواہش ہے کہ ڈرگ فری پنجاب بنایا جائے ۔ وائس چیئرمین اینٹی نارکوٹکس کا کہناتھا کہ  ایک سال پورا اس مہم کو جاری رکھوں گا اور آگاہی کمپین کروں گا۔6 ماہ میں امید ہے کہ منشیات پر قابو پالیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں۔ https://lahoretoday.pk/3-people-injured/

 واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیرنارکوٹکس کنٹرول بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور منشیات کے خاتمے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیاتھا۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ منشیات کے مکروہ دھندے کے خاتمے کیلئے ملکرموثر اقدامات کریں گے ۔  حکومت  پنجاب اوروفاق کامنشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا۔ منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کی سختی سے سرکوبی کی جائے گی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب  کا کہناتھا کہ پولیس، ایکسائز اورمتعلقہ محکمے انسداد منشیات فورس کو ہر طرح کی معاونت فراہم کریں گے۔ منشیات کا کالا دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں۔ تعلیمی اداروں کے باہر منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کی جگہ جیل ہے۔ اس ناسور کے خاتمے کے لئے ملکر مزید تیزی سے اقدامات کریں گے۔منشیات سے پاک معاشرے کیلئے سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہے۔بعض عناصر مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں – وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ منشیات کی خریدو فروخت کرنے والے عناصر کی رعایت کے مستحق نہیں۔پنجاب حکومت کے ساتھ ملکرمنشیات کا دھندا کرنے والے عناصرکو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔منشیات کا کاروبارکرنے والوں کے خلاف مشترکہ کارروائی ہوگی۔

Read Previous

خواجہ سراؤں کو عام شہر ی حقوق دینے کا فیصلہ

Read Next

پٹواری گینگ گرفتار

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے