لاہور کے 13 مزید علاقے سیل

کوروناکےبڑھتےخطرےکےپیش نظر لاہور کےمزید 13  علاقے سیل کر دیے گئے ہیں۔ سیل ہونے والے علاقوں میں جوہرٹاون A،Gبلاک،واپڈا ٹاون،سبزہ زار E،H،L بلاک،گارڈن ٹاون طارق،ابوبکربلاک،گلبرگ3E1،فیصل ٹاون Bبلاک،ماڈل ٹاون H،G بلاکس،علامہ اقبال ٹاون راوی،کریم بلاک،موہنی روڈ بلال گنج شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کرونا سے 11 شہری جاں بحق – Lahore Today

لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر(نجی اور سرکاری)بند رہیں گے۔

 

علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔ •تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے۔ •ملک شاپس،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں شام 6بجے تک کھلی رہیں گی۔ گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔

واضح رہے کہ لاہور کے متعددد علاقے اس وقت کرونا کے باعث سیل کردیے گئے ہیں۔ شہر بھر میں نکاروبار شام ۶ بجے بند ہورہا ہے۔ مزید براں تمام تعلیمی ادارے بھی بند کردیے گئے ہیں۔

Read Previous

ریس کورس پارک لاہور میں آتش بازی کے مناظر

Read Next

عوام کو ریلیف دینے کیلئے 7 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے