علی ظفر کا لاہور کی عوام کیلئے خصوصی ریلیف پیکج

ناصرسلمان وائس چیئرمین وزیراعلی شکایت سیل پنجاب اور ترجمان حکومت پنجاب کے زیر نگرانی علی ظفر فاؤنڈیشن کی طرف سے مہیا کیا گیا 1000 افراد کا راشن حکیماں والا بازار ساندہ میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد میں تقسیم کیا گیا،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری، رافع مسرت فاؤنڈیشن کے کنٹری ہیڈ گوہر جیلانی بھی راشن تقسیم کے موقع پر موجود تھے،

کورونا وائرس کے حوالے سے تمام حفاظتی انتظامات کیے گئے، سماجی فاصلہ، سینی ٹائرز، ماسک تمام اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا،

ناصر سلمان نے علی ظفر کے جذبے کو سراہا، کہ ہمیشہ کی طرح ملکی بحران میں علی ظفر نے آگے بڑھ کر ملک، عوام کی خدمت کی ہے،
ناصر سلمان نے کہا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے، عوام کی خدمت میں ہر صاحب استطاعت کو آگے بڑھنا چاہیئے،

اصغر جوئیہاور تبریز مری* نے راشن تقسیم کے ناصر سلمان کے انتظامات کو سراہا، لاہور میں ایک علاقہ میں ایک وقت میں میں یہ بہتر پروگرام ہے۔

انتظامیہ ان پروگرام میں مکمل تعاون اور سہولیات فراہم کرتی ہے،

ڈپٹی جنرل سیکریٹری والٹن اور ایڈوائزر وائس چیئرمین حبیب سرور، منصور خان، سیکرٹری اطلاعات والٹن اور ترجمان وائس چیئرمین راؤ کاشف، میڈیا کوارڈینیٹر وائس چیئرمین عادل چوہدری، ممبر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی قصور خاور کاشانی ، کوارڈینیٹر انجینئر غلام عباس، ،خاور بٹ، فیضان شمسی نے پروگرام کو احسن طریقے سے سر انجام دیا۔

Read Previous

اداکارہ میرا کا وزیراعظم کیلئے اہم پیغام

Read Next

رمضان المبارک رحمت کا مہینہ ہے اور ہم اس مہینے میں مستحقین کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے